ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میونسپالٹی پر پتھرائو کے معاملے میں بی جے پی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف بھٹکل میں بی جےپی کے زیراہتمام خاموش پیدل ریلی

بھٹکل میونسپالٹی پر پتھرائو کے معاملے میں بی جے پی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف بھٹکل میں بی جےپی کے زیراہتمام خاموش پیدل ریلی

Sat, 23 Sep 2017 19:06:53    S.O. News Service

بھٹکل:23/ستمبر (ایس اؤنیوز) خود سوزی سے ہلاک ہونے والے  رام چندر نائک کو 25 لاکھ روپیہ  معاوضہ دینے  اور میونسپالٹی عمارت پر پتھراؤ کے معاملے میں بی جےپی  کارکنوں پر درج کئے گئے ڈکیتی مقدمات کو رد کرنے کا مطالبہ لےکر بی جے پی ضلعی عہدیداران نے شرالی سے بھٹکل تحصیلدار دفتر تک خاموش پیدل یاترا کیا، جس کے بعد تحصیلدار دفتر کے باہر مین روڈ کو بلاک کرتے ہوئے قریب ایک گھنٹہ تک وہاں دھرنا دیا، پھر تحصیلدار کے توسط سے ریاستی گورنر کے نام  میمورنڈم پیش کیا۔

سنیچر کی صبح قریب گیارہ بجے  ضلع کے مختلف مقامات سے شرالی پہنچے پانچ سو سے زائد کارکنان  اپنے لیڈران کے ساتھ پیدل ریلی میں شریک ہوئے، ریلی نیشنل ہائی وے سے گذرتے ہوئے شمس الدین سرکل کو کراس کرکے تحصیلدار دفتر کے باہر پہنچی، جہاں احتجاجیوں نے قریب ایک گھنٹہ تک دھرنا دیا۔ 

 احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ودھان پریشد ممبر شری نواس پجاری نے کہاکہ بلدیہ دکانوں کی نیلامی میں تفرقہ بازی ہوئی ہے ، ان کے مطابق رام چندر کی خودکشی کے  بعد بی جےپی کے کارکنان مشتعل ہوکر ہنگامہ کئے ہونگے۔ لیکن ڈکیتی نہیں کئے ہیں، ریاست کا انتظام قانون و دستور کے مطابق انجام دیا جانا چاہئے نہ کہ کانگریس کی پالیسی کے مطابق ۔ پولس کو چاہئے کہ وہ بیدا ر ہوکر دکیتی کا مقدمہ واپس لیں، انہوں نے دھمکی دی کہ ہمیں سنگھرش کے لئے بارات لےکر آنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔ بی جے پی ترجمان پرمود ہیگڈے نے اپنے خطاب میں رشوت خور کانگریس کو برباد کردینےکی بات کہی۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک ، سنیل ہیگڈے، دنیکر شٹی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دکانداروں کو نکال باہر نہ کیا جائے اور بی جےپی والوں پرجھوٹے مقدمات درج نہ کیاجائے۔ لیڈران نے دھمکی دی کہ اگر گرفتار کرنےکی طاقت ہے تو وزیر کے جے جارج کو گرفتار کریں۔

بی جے پی ضلعی صدر کے جی نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رام چندرنائک کی ہلاکت کے لئے بلدیہ افسران ، ملازمین ہی وجہ سبب ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ پولس مہلوک کے خاندان کی طرف سے درج کردہ شکایت پر کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہے۔ بھٹکل بی جے پی منڈل صدر راجیش نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ اس موقع پر سنیل بی نائک، پرمیشور دیواڑیگا، ضلع پنچایت ممبر ناگما گونڈا، تعلقہ پنچایت ممبران ہنومنت نائک، مالتی موہن دیواڑیگا، سلوچنا ستیش نائک، روی نائک، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، کاویری دیواڑیگا، سویتا گونڈا، منجوناتھ نائک، داس نائک تلگوڈ، بی جےپی یوتھ صدر لکشمن نائک، سنتوش نائک، پرمود جوشی وغیرہ موجود تھے۔ انچارج تحصیلدار بی ایچ گنگا نے میمورنڈم قبول کیا۔


Share: